کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت نے کراچی میں 71ویں RO واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ROواٹر فلٹریشن پلانٹ گلشن اقبال بلاک 7میں گلشن اقبال ٹاؤن کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ اور چیئر مین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر الخدمت واش پروگرام گوہرالاسلام،وائس چیئر مین گلشن اقبال ٹاؤن ابراہیم صدیقی،امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر،منیجر واش پروگرام سعد اکبر موجود تھے جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔