• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر کارپوریشن، ترقیوں میں تاخیر، افسران میں بے چینی


کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی ون) کے اجلاس میں تاخیر اور محدود ترقیوں نے ادارے کے سینئر افسران کو شدید تشویش اور بے چینی میں مبتلا کردیا رواں سال فروری میں بورڈ کی منظوری کے بعد منعقد ہونے والی ڈی پی سی ون میں صرف اعلیٰ افسران کو ترقی دی گئی تھی جنہیں گریڈ 18 سے 19 اور گریڈ 19 سے 20 تک شامل کیا گیا، تاہم گریڈ16 اور 17 کے اہل اور سینئر افسران کو اس ڈی پی سی میں شامل نہ کرنا ادارے کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہواہے، اس فیصلے کے باعث وہ درجنوں افسران جو گزشتہ 32 برسوں سے اپنی ترقی کے منتظر تھے وہ سخت مایوسی اور اضطراب کا شکار ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق صرف رواں سال اور آئندہ سال کے دوران واٹر کارپوریشن کے 900 سے زائد سینئر افسران اور ملازمین ریٹائرڈ ہو جائیں گے زیادہ تر وہ افسران جو کئی دہائیوں سے ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی بروقت ترقی نہ ہونے سے جہاں ان کے بنیادی سروس حقوق متاثر ہورہے ہیں، وہیں شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ تمام سینئر افسران کو جلد از جلد ترقی دی جائے، تاہم تاحال انتظامیہ کی جانب سے ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا، ترقی سے محروم افسران نے اس صورتحال پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اعلیٰ افسران کے لیے ترقی کا عمل بروقت مکمل کرلیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید