• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور کینیڈا میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات، پریڈ اور میلے

نیویارک (عظیم ایم میاں) پاکستان کے 78؍ ویں یوم آزادی کے حو الے سے امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں تقریبات، پریڈ، میلوں اوردیگر اجتماعات کا انعقاد بڑے جوش و خروش سے جاری ہے۔ گزشتہ مئی کی چار روزہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی افواج کی مثالی کارکردگی کے مثبت اثرات کے باعث اس سال اوورسیز پاکستانیوں میں یوم آزادی کی تقریبات اور جوش و خروش میں پہلے کی نسبت کافی اضافہ پایا جارہا ہے۔ 36؍ سال سے بروکلین نیویارک میں پاکستانی کاروبار اور پاکستانی آبادی کے علاقے میں منعقد ہونے والے پاکستانی ’’بروکلین میلہ‘‘ 17؍ اگست کو کوئی آئی لینڈ ایونیو کی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری شخصیت راجہ ساجد نے پاکستان سے آنےو الے تمام آرٹسٹوں کے اخراجات اور میلے کے دیگر انتظامات گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ادا کئے اور بروکلین میلہ کی پاکستانی شناخت کو مزید نمایاں کرنےکا وعدہ بھی دھرایا۔ بروکلین میلہ میں نیویارک سٹی کے موجودہ میئر ایرک ایڈمز اور مقامی امریکی قیادت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تاہم نیویارک سٹی کے آئندہ انتخابات میں میئر کے لئے پہلے مسلم امیدوار ظہران ہمدانی کو میلے کے اجتماع سے خطاب کا اس وقت دیا گیا کہ جب موسم کی پیشگوئی اور میلے کی انتظامیہ کے علم کے مطابق انتہائی موسلادھار بارش نے میلے کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا۔
اہم خبریں سے مزید