اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبر کی تقرری کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر سہیل منیر، چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور محمد جے سیئر ممبر پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق دونوں افسران کی تقرری کنٹریکٹ پر 5 سال کیلئے کی گئی ہے۔یہ اتھارٹی وزارت آئی ٹی کے ماتحت قائم کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے اِن لینڈ ریونیو سروس، گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر، سٹریٹجک ٹرانسفارمیشن، ایف بی آر، ہیڈکوارٹر اسلام آباد مقرر کیا ہے، ڈاکٹر حامد عتیق سرور کی تقرری ایک سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ چیف، قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کےافسر محمد اسماعیل اقبال کو تبدیل کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔