• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا افغان سرزمین سے حملوں پر مؤثر کارروائی کا مطالبہ

فوٹو سوشل میڈیا ۔ دفترخارجہ پاکستان
فوٹو سوشل میڈیا ۔ دفترخارجہ پاکستان

پاکستان نے افغان سرزمین سے حملوں پر افغانستان سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون میں سست روی پر اظہارِ تشویش کیا اور افغان سرزمین سے حملوں پر مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کالعدم تحریک طالبان اور بی ایل اے، مجید بریگیڈ کے خلاف قابل تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دوران افغان وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی اور معاشی تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے میں دہشت گردی کے خاتمے، امن اور استحکام کےلیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ نے سفارتی سطح پر تعلقات سفیر کی سطح تک بڑھانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اسلام آباد اور کابل کے حالیہ روابط کے فیصلوں پر عمل درآمد سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان سے تجارتی و ٹرانزٹ تعاون بڑھانے پر اظہار اطمینان کیا۔

قومی خبریں سے مزید