• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سلمان صفدر کی چیمبر میں ملاقات

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر—فائل فوٹوز
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر—فائل فوٹوز

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور پنجاب پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے وکیل بھی شریک تھے۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ چیف جسٹس کو بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی بیوی کو جیل میں سہولتیں نہ ملنے اور جیل مینول کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی کے توسط سے تحفظات رکھے ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی پر مجموعی طور پر 300 سے زائد مقدمات بنائے گئے تھے جن میں سے اب صرف ایک کیس رہ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید