• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کیخلاف حالیہ جنگ کامیابی سے لڑی، وزیر اطلاعات

 اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف حالیہ جنگ کامیابی سے لڑی جنگ نے سبز پاسپورٹ کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا، دنیا نے دیکھا  پوری قوم متحد ہو کر کھڑی ہے ، دشمن کو جب لگا کہ یہ کراچی پورٹ تباہ نہیں کرسکے گا تو اس نے لاہور اور ملتان کی خیالی پورٹس کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا،سی پی این ای کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے پاکستان نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ کامیابی سے لڑی، دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے شکوک و شبہات تھے، بعض لوگ پاکستان کو رائٹ آف کر رہے تھے، اس جنگ نے سبز پاسپورٹ کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا، دنیا نے دیکھا کہ پوری قوم متحد ہو کر کھڑی ہے، ہاؤس کے فلور پر میں نے بطور وزیر اطلاعات یہ کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم متحد ہو کر قومی سطح پر یہ جنگ لڑیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں یہ منظر دیکھا کہ پاکستان نے فتح حاصل کی، ہم سب کو اس میں حصہ ڈالنے کی توفیق ملی۔
اہم خبریں سے مزید