• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم’رستم‘کے گانے کی ویڈیو جاری

Rustom Movie Song Video Released
اکشے کمار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایک بار پھر اکشے کمار سچی کہانی پر مبنی اپنی نئی رومانوی تھرلر’’رستم‘‘میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کے گانے کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’دیکھا ہزاروں دفعہ‘کے بول پر مبنی یہ گاناارجیت سنگھ اور پلک کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی منوج منتشر نے ترتیب دی ہے۔

تینو سریش دیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے ایک نیوی آفیسر کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل الیانہ ڈی کروز اور ایشا گپتا مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک ایسے حادثے کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک ایماندار نیول آفیسرکے ایم نواوتی پُر اسرار قتل کی واردات میں ملوث پایا جاتا ہے۔

اس فلم کی عکس بندی بھارت اور برطانیہ میں کی گئی ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 12اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین