قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نجکاری کا ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں قومی ایئر لائن کی نجکاری کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔
وزارت نجکاری کے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے چار کنسورشیم نے اپنی اسٹیٹمنٹ جمع کروائی، ان کمپنیوں کو ڈیٹا روم تک رسائی دی ہے، انہیں سائٹ ویزٹ کروائے جا رہے ہیں۔
حکام وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ سال کی آخری سہ ماہی میں قومی ایئر لائن کی بولی کر لیں، کسی بھی اعتراض کو دیکھا جائے گا، بڈنگ کی لائیو ٹیلی کاسٹ ہوگی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزارت بھی حلف دے کہ کسی ایک کمپنی کی طرف داری نہیں کی جائے گی۔
حکام نے کہا کہ کسی کی طرف داری کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس سے سارے نجکاری عمل پر سمجھوتا ہو جائے گا۔