پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں پنجاب کی 11 میں سے 10 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔
پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوا ہے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی کامیاب ہو گئے۔
2 نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔