• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور میں صوبائی اسمبلی نشست پر ضمنی الیکشن آج

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) شکار پور میں صوبائی اسمبلی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا ، پی ایس 9، سندھ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں لوگوں کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کر دیا گیا جہاں لوگوں کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے اور بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی ،اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیےگیےہیں۔

اہم خبریں سے مزید