• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون 4 دسمبر سے لاپتہ تھیں، اُن کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے ذاتی رنجش پر خاتون کو قتل کر کے لاش بوری میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش گلشنِ بہار کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید