• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری ملزمان کی وطن واپسی کی کوشش کر رہے ہیں: طلال چوہدری

طلال چوہدری—فائل فوٹو
طلال چوہدری—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی وطن واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیے گئے لوگوں کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں عدالتوں نے ان لوگوں کے خلاف فیصلے دیے ہیں، جھوٹے بیانیے پر انہیں برطانیہ کی عدالتوں نے سزائیں بھی دی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں، جس پر انہیں سزائیں ہوئی ہیں، یہ ہم نہیں بلکہ برطانیہ کا نظامِ عدل اور ان کی عدالتیں کہہ رہی ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ لوگ برطانیہ کی شہرت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، ایسے ہر شخص کے خلاف پاکستان قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری سے استفسار کیا گیا کہ وزارتِ داخلہ کے ساتھ کیا وزارتِ خارجہ بھی اس معاملے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہے؟

طلال چوہدری نے جواب دیا کہ یہ پاکستان کا کیس ہے کسی ایک فرد کا نہیں، پاکستان کے ہر ڈیپارٹمنٹ پر جو ذمے داری ہے وہ پوری کر رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا سے اب اپنی پرانی ویڈیوز ڈیلیٹ کیوں کر رہے ہیں؟ یہ لوگ اب مکر کیوں رہے ہیں؟ خود کو علیحدہ کیوں کر رہے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید