• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 9 شکارپور: ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے شہباز درانی اور جے یو آئی (ف) کے رشد اللّٰہ شاہ مدمقابل ہیں۔

پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، 178 میں سے 84 پولنگ اسٹیشن حساس اور 54 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

آغا شہباز درانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اُمید ہے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی۔

آغا شہباز درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں، والد نے جو عوام کی خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

قومی خبریں سے مزید