ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کراچی میں زیر تربیت نرس کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے واقعہ کے معاملے پر اسپتال انتظامیہ نے ہراساں کرنے والے ہیڈ نرس کو معطل کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کی ویڈیو پر وائس چانسلر نے نوٹس لیا تھا۔
پروفیسر جہاں آرا کے مطابق ہراسانی میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں ہراسانی کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی۔