• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی نظام، کبھی بیورو کریسی پر تنقید، وزیراعظم کو ڈس کریڈٹ کرتے ہیں، اپوزیشن میں چلے جائیں، حنیف عباسی

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں نام لیے بغیر وفاقی وزیر خواجہ آصف پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ کبھی ہائبرڈ نظام ، کبھی بیورو کریسی پر تنقید، کبھی گندا نظام ، اپنے وائرل ہونے کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلی کو ڈس کریڈٹ کرتے ہیں، اتنے ہی برے ہیں تو اپوزیشن میں چلے جائیں، نور عالم خان نے کہا اصل چور پاکستان کی بیوروکرسی ہے جس نے ملک کو تباہ کیا، 18ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کردیا ، اور صوبوں کو ریاست بنادیا،شائستہ پرویز ملک نے کہا سیلاب سے تباہی کی وجہ ٹمبر اور لینڈ مافیا ہے،شاہدہ اختر علی نے کہا قدرتی آفت پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، سائرہ افصل تارڑ نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے صوبائی اور وفاقی سطح پراقدامات ضروری ہے،آسیہ اسحاق نے کہا ایم کیوایم نئے صوبوں کی اور مضبوط اور فعال بلدیاتی نظام کی حمایت کرتی ہے،فتح اللہ خان نے کہا عالمی ادارےبھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لیں۔ منگل کوقومی اسمبلی میں سیلاب کی صورتحال پربحث میں حصہ لیتے ہوئےوفاقی وزیر حنیف عباسی قومی اسمبلی میں نام لیے بغیر وفاقی وزیر خواجہ آصف پر تنقید کی کہا کبھی بیورو کریسی خراب، کبھی گندا نظام ، اتنے ہی برے ہیں تو اپوزیشن میں چلے جائیں،آپ چالیس سال اس نظام کا حصہ رہے ، اپنے وائرل ہونے کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلی کو ڈس کریڈٹ کرتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہاکہ سیاستدان زمین پر قبضہ نہیں کرتے، لینڈ گریبرز پاکستان کی بیوروکریسی ہے، جب بھی سیلاب آتا ہے یا دہشت گردی ہوتی ہے تو یہ مال کماتے ہیں، یہ بھی کہاکہ خیبرپختونخوا کی پی ڈی ایم اےدریائےسوات میں سولہ لوگوں کو نہیں بچاسکی،اصل چور پاکستان کی بیوروکرسی ہے جس نے ملک کو تباہ کیا، صوبے دریا کی زمین پرسوسائٹی بنادیتے ہیں،تو وفاق اسے پوچھ تو سکے۔ اسلم گھمن نے کہاکہ سیلاب اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے، سیاسی تفریق کے بغیرمتاثرین کی مدد کی ضرورت پرزوردیا۔

اہم خبریں سے مزید