کوئٹہ( پ ر ) مرکزی رہنما اتحاد اہلسنت ہوچستان مہتمم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ انوار باہو ہو وحدت کانوں کو ئٹہ نے بیان میں کہا ہے کہ 1500 سالہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ۔12ربیع الاول کو مر کز اہلسنت جامعہ غوثیہ رضویہ انوار باہو سے ہر سال کی طرح امسال بھی صبح 9 بجے جلوس نکلے گا جائنٹ روڈ پر بزم حبیب اور چمن پھاٹک میں دربار یوسفیہ ہدہ کے جلوس کے ساتھ مل کر گورنر ہاؤس جی پی او چوک لیاقت پارک سے ہوتاہوا مرکزی جلوس میزان چوک کے ساتھ شامل ہوگا ۔