• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا ٹھیکیدار کے گھر پر دستی بم حملہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سبی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا ٹھیکیدار کےگھر پر دستی بم حملہ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق سبی کے علاقے حضرت حنبل بابا میں رہائش پذیر ٹھیکیدار عمر کے گھر پر گزشتہ شب نامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
کوئٹہ سے مزید