• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران کا 8 ستمبر کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے آل پارٹیز کے اعلان کردہ شٹرڈاون اور پہیہ جام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تاجر 8 ستمبر کو اپنا کاروبار بند رکھ کر بدامنی کے خلاف آواز بلند کریں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو شاہوانی سٹیڈیم سریاب روڈ پر سردار عطاء اللہ خان مینگل کی برسی کے جلسہ کے بعد خودکش حملے قیمتی جانوں کے ضیاع اور دیگر کے زخمی ہونے کے سفاکانہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان نہ صرف شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی کے واقعات نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے ، کاروباری سرگرمیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ایسے حالات میں آل پارٹیز کی طرف سے شٹرڈاون اور پہیہ جام کا فیصلہ بروقت اور عوامی احساسات کا عین مطابق ہے ۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ 8 ستمبر کو ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔
کوئٹہ سے مزید