• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی کے وفد کی افغان قونصل سے ملاقات، زلزلے سے تباہی پر اظہار افسوس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر قاری مہراللہ، مرکزی سکرٹری اطلاعات و ترجمان سید عبدالستار شاہ چشتی اور دیگر نے جمعہ کو افغان قونصلیٹ جاکر افغانستان کے علاقوں کنڑ اور ننگرہار میں زلزلہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افغان قونصل جنرل مولوی حبیب اللہ ، ملا عبدالحنان ہمت ، مولوی حمد اللہ بلوچ اور دیگر سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہدا کی مغفرت ، زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ، اس موقع پر جمعیت نظریاتی کے مرکزی ترجمان سید عبدالستارشاہ چشتی ، قاری مہراللہ ، شیخ نیاز محمد نے اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان کی اسلامی حکومت گزشتہ دنوں نصف شب کو کنڑ اور ننگرہار کے دوردرازعلاقوں میں تباہ کن زلزلہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پرہیلی کاپٹروں کے زریعے اسپتالوں تک پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اپنی مدد اپ کے تحت کاروائیوں پر خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ انہوں نے امیرالمومنین مولوی ہیبت اللہ اخونذادہ ، رئس الوزرا ، امارت اسلامی افغانستان کی قیادت و تمام افغان قوم و شہداء کے خاندانوں سے المناک سانحہ پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ممالک انسانی ہمدردی کےبنیادپرتباہ کن زلزلہ کےمتاثرین کےعلاج معالجہ اشیائےخوردو نوش ، خیموں سمیت دیگر امدادفوری طور پر متاثرین تک پہچائیں ۔
کوئٹہ سے مزید