• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکہ قابل مذمت ہے،انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا ، حاجی نصرالدین کاکڑ ، ولی افغان ترین ، میر محمد رحیم بنگلزئی و دیگر رہنماوں نے شاہوانی اسٹیڈیم میں جلسہ کے بعد دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دلخراش واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے شہدا کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے ناقابل برداشت واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔
کوئٹہ سے مزید