کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد سے ملاقات ، ملاقات میں گوادر میں زمینوں پر قبضہ کے خاتمے سے متعلق گفتگو کی ۔ ملاقات میں ضلع گوادر میں سرکاری و غیرسرکاری زمینوں کی بندر بانٹ اور پٹواریوں کے زیادتیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر میر محمد عاصم کرد گیلو نے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کو تمام شکایات کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔