کوئٹہ(پ ر)آل پارٹیز اجلاس زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان زین اللہ خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے آفس سیکرٹری عبدالستار خلجی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے نصیر احمد اور سلیم چند، نیشنل پارٹی کے رمضان اور عیوض، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منان نصرت اور زمان خان، اور پی ٹی آئی کے آغا جان اور نصیب اللہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 8 ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیااور متفقہ طور اعلانات، پمفلٹ اور دیگر ذمہ داری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی،اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتون قیادت پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔