وفاقی وزیر میاں معین وٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے، نقصانات کی تلافی کی جائے گی، کسانوں کی اگلی فصل کی بوائی کے لیے مالی اعانت بھی کی جائے گی۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں معین وٹو نے کہا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن کو گراؤنڈ لیول پر پانی اسٹور کرنے کی تجاویز مرتب کرنے کا کہہ دیا ہے، مستقبل میں سیلاب کے اثرات کم کرنے کے لیے بھی قابلِ عمل تجاویز تیار کی جائیں گی۔
معین وٹو نے کہا کہ سیلاب کے خدشات و نقصانات سے بچنے کے لیے وسیع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، ڈیمز بنانے، پانی ذخیرہ کرنے اور زیادہ درخت لگانے کی زیادہ ضرورت ہے، عوام میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ دریاؤں کے کنارے تعمیرات نہ کریں۔