چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ نئی اور باصلاحیت ٹیم ہے جو بلاخوف اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی قیادت میں ہم نے14 میں سے10 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور سیلکٹرز پر یقین رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا، امید ہے پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تنقید اور تجزیے کے لیے ٹورنامنٹ کے اختتام تک انتظار کرنا چاہیے اس وقت یہ کھلاڑی ہمارے اعتماد اور حمایت کے مستحق ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے ہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ پر محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویلڈن محمد نواز، بلاشبہ محمد نواز کی بولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود فائنل میں افغانستان کو ہرایا۔