• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: محکمہ خوراک کے گودام سے گندم کی 21 ہزار 221 بوریاں چوری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کوئٹہ میں واقع سرکاری گودام میں سے گندم کی 21 ہزار221 بوریاں چوری ہو گئیں۔

بلوچستان کے محکمۂ خوراک کے حکام کے مطابق گندم کی بوریاں چوری ہونے کے سبب محکمے کو 9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

محکمۂ خوراک کے گودام سے گندم کی چوری پر حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 2 گودام انچارج اور ایک گیٹ کیپر کو مبینہ طور پر خُورد برد میں ملوث قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید