ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی کی عدالت نے جنریٹر چوری، دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں خاندان کے7 افراد سمیت 3 سالہ بچے رحیم اللہ کی 5 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔
وکیل کے مطابق رحیم اللہ سمیت سات افراد کیخلاف شہری نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کے مطابق رحیم اللہ اور دیگر پر جنریٹر چوری، دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور 90 ہزار روپے چوری کا الزام ہے، پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج ہے۔