اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)چینی ناظم الامور شی یانکیانگ نے گزشتہ روز این ڈی ایم اے میں نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نےچینی حکومت کی جانب سے شی یانکیانگ کی سیلا ب متاثرین کی مدد کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ این ای او سی کے دورہ پر چینی ناظم الامور کو این ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔