• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TCP نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ٹی سی پی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیےایک اورٹینڈر جاری کردیا ۔ زرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 23 ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں۔ جو اسی روز ہی کھولی جائیں گی، درآمد کیلئے25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ اس سے قبل ٹی سی پی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکا ٹینڈر8 ستمبرکوکھولا تھا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گذشتہ ٹینڈر میں5بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔ ٹی سی پی کوٹینڈر کےتحت کم سے کم بولی545 ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی تھی ۔ٹینڈر کے تحت545 سےلیکر578اعشاریہ 50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں ۔
اہم خبریں سے مزید