وائرس ……
’’میچ کے بعد کوئی مخالف ٹیم سے ہاتھ نہیں ملائے گا۔‘‘
ہماری اسکول ٹیم کے کوچ نے اعلان کیا۔ وہ ایک غصیل شخص تھا،
جسے اپنے چڑچڑے پن کی وجہ سے کئی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
اتفاق سے ہمارا میچ اسی اسکول سے پڑ گیا، جس کا وہ کبھی کوچ رہا تھا۔
کپتان نے مخالفت کی: ’’مگر یہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہوگا۔‘‘
’’کہہ دینا، ہم کورونا وائرس کی وجہ سے ہاتھ نہیں ملا رہے۔ ‘‘ وہ بھنایا ۔
’’مگر کورونا کی ویکسین تو سب کو لگ چکی ہے۔‘‘نائب کپتان بولا۔
’’تو کوئی اور بہانہ گھڑ لینا۔‘‘ اس نے دانت پیسے ۔
’’سر، کیوں نہ ہم نفرت کے وائرس کا بہانہ گھڑ لیں۔‘‘میں نے آنکھ ماری۔
’’یوں بھی اس وائرس کی اب تک کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی۔‘‘