• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس کی 11 سال سے آفر مل رہی ہے، ہر بار انکار کیا، تنوشری دتا

بھارتی اداکارہ تنوشری دتا نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے پچھلے 11 سال سے بگ باس میں شرکت کی آفر مل رہی ہے لیکن میں ہر بار انکار کردیتی ہوں۔

فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے2005ء میں فلمی کیریئر شروع کرنے والی 41 سالہ تنوشری دتا نے کہا کہ شو میں شرکت کےلیے مجھے 1 کروڑ 65 لاکھ کی آفر بھی ہوئی، جو مسترد کردی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ میرے لیے عزت نفس اور پرائیویسی دولت سے کہیں زیادہ اہم ہے، پھر چاہے کتنی ہی بڑی آفر کیوں نہ ملے، بگ باس کا حصہ بننے کو اپنی شخصیت کیلئے درست نہیں سمجھتی۔

تنوشری دتا نے مزید کہا کہ بگ باس والے چاہے چاند کا ٹکڑا بھی لاکر دے دیں تب بھی شو کا حصہ نہیں بنوں گی، وہاں تو مرد اور عورت ایک ہی ہال میں سوتے اور آپس میں جھگڑتے ہیں، میں ایسا ہر گز نہیں کرسکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اتنی سستی نہیں کہ ریئلٹی شو کےلے مرد کے ساتھ بستر شیئر کروں، میری پرائیویسی مجھے زیادہ عزیز ہے، یقین ہے اگر سکون سے کام کرنے دیا جائے تو میں اس سے بھی زیادہ کماسکتی ہوں۔

تنوشری دتا نے 2018ء میں نانا پاٹیکر پر ہراسانی کے الزامات لگائے، پولیس نے انہیں 2019ء میں بری قرار دیا جبکہ اداکارہ نے وویک اگنی ہوتری پر بھی الزام لگایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید