ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 8ویں میچ میں سری لنکا کو ہانگ کانگ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر سری لنکا نےایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی ہے۔
سری لنکن ٹیم فتح کے ساتھ اپنے گروپ کی ٹاپ ٹیم بن گئی ہے جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم 3 میچز میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
16 ستمبر کو بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان گروپ بی کا اہم ترین میچ ہے۔
سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو حریف ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 149 رنز بنائے۔
ہانگ کانگ کے نزاکت خان نے 52 اور انشے رتھ نے 48 رنز اسکور کیے جبکہ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
سری لنکا نے 150 رنز کا ہدف 19 ویں اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاتھن نسنکا نے 68، کوسل پریرا، ہسارنگا نے 20،20 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔