• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر حامد خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹیوں  سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹریٹ  میں  جمع کروا دیا۔

حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت اور تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس حوالے سے حامد خان کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات پر احتجاجاً استعفیٰ دے رہا ہوں۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے باعث کمزور عدلیہ سے انصاف نہیں مل رہا۔

قومی خبریں سے مزید