• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے 4 سینیٹرز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 سینیٹرز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے۔

سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

اعظم سواتی نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی 5 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے کر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، استعفے اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیے جو چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔

سینیٹر علی ظفر اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔

قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ وہ خارجہ امور، خزانہ، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوئے ہیں۔

سینیٹر دوست محمد نے بھی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، تخفیف غربت اور ریلوے کی کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید