کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
اہلخانہ کے مطابق 10 ملزمان نے ڈکیتی کے دوران تمام گھر والوں کو باندھ کر تشدد کیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 3 سے 4 گھنٹے گھر میں موجود رہے، زیورات، رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شک کی بنیاد پر سوسائٹی کے 5 ملازمین کو بھی حراست میں لیا ہے، زیرِ حراست افراد میں سیکیورٹی گارڈ اور ایڈمن کے ملازم شامل ہیں۔