لندن: رائٹ کارڈ پیمنٹ سروسز لمیٹڈ، بین الاقوامی طور پر ادائیگی کا ایک معروف پلیٹ فارم ہے جو کہ LemFi کے طور پر اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے، اس نے آج اعلان کیا ہے کہ ایپکس بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے پاکستان میں ترسیلاتِ زر کی خدمات کے آپریشن کی منظوری دے دی ہے، اس اسٹریٹجک شراکت داری میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بھی شامل ہے۔
اس شراکت داری کی منظوری اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ LemFi پاکستان سمیت برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور یورپ میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے ترسیلات کی منتقلی کو محفوظ، کم لاگت اور مسلسل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جو وہ باقاعدگی سے اپنے گھر والوں اور دوستوں کو واپس بھیجتے ہیں۔
اس شراکت داری پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے LemFi کے جنوبی ایشیاء میں ایکسپینشن اینڈ گروتھ کے ہیڈ محمد دائیان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترسیلاتِ زر کے معاملے میں دنیا کے اہم خطوں میں سے ایک ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستانی تارکینِ وطن کی خدمات کے لیے یہ منظوری ایک اعزاز ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ LemFi کو 2024ء میں یہ اعزاز بھی حاصل رہا ہے کہ اس نے ذاتی ترسیلاتِ زر کی مد میں موصول ہونے والی 33 بلین امریکی ڈالرز سے زائد کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی ہیں، پاکستان عالمی سطح پر اور ہمارے لیے ترسیلاتِ زر کی سب سے اہم راہداریوں میں سے ایک ہے اور ہم ہر اس موقع کو خوش آمدید کہتے ہیں جس میں ہمیں گھر پیسے بھیجنے کو زیادہ قابل اعتماد اور کم لاگت بنانے کے اپنے عزم کے اظہار کا موقع ملے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری مالیاتی فروغ کی اس وسیع حکمتِ عملی کے مطابق ہے جس میں سرحد پار سے جائز لین دین کو آسان بنانا شامل ہے، LemFi تکنیکی صلاحیتوں، مالی استحکام سمیت رسک مینجمنٹ میں صارفین کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
ریگولیٹری کی تعمیل: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے رہنما اصولوں اور بین االاقوامی اینٹی منی لانڈرنگ کے معیارات کی مکمل پاسداری۔
قابل اعتماد اور بھروسہ: LemFi کے صارفین کو وسیع کوریج کے ذریعے اعلیٰ درجے کی خدمات کی فراہمی کا یقین دلایا جا سکتا ہے۔
مسابقتی پیشکش: مسابقتی شرح مبادلہ، کم لاگت فیس اور دیگر اختراعی مالیاتی خدمات کی پیشکشوں میں بہتری۔
LemFi کے ہیڈ آف گلوبل ایکسپنشن اینڈ گروتھ فلپ ڈینئل کا کہنا ہے کہ یوبی ایل کے ساتھ شراکت داری ہمیں اپنی مجموعی اختراعی اور قابلِ بھروسہ بینکنگ نیٹ ورک کو تمام پاکستانیوں کے لیے جامع اور قابلِ رسائی مالیاتی مستقبل کے نظریے کی فراہمی کے عزم کی عکاسی ہے۔
جیسا کہ LemFi کلیدی منڈیوں اور راہداریوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ جدید ترین ٹیکنالوجی، اسٹریٹجک شراکت داری اور کلیدی حصول کو مزید محفوظ اور قابل اعتماد بنانے کے ساتھ ریگولیٹری تعمیل اور تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جدید مالیاتی خدمات کی فراہمی کے اپنے ویژن پر گامزن رہے گا۔
2021ءمیں قائم کیاگیا LemFi دنیا بھر میں تارکینِ وطن کے لیے مالیاتی خدمات کا مستقبل بنا رہا ہے، یورپ اور شمالی امریکا میں 20 لاکھ سے زائد افراد ابتدائی طور پر ترسیلات زر کے لیے LemFi پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، پاکستان اور چین سمیت 30 سے زائد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں خاندانوں کو رقوم بھجوانے کے لیے LemFi پر انحصار کیا جا رہا ہے۔
ادارہ بھارت، کینیا اور نائیجیریا میں تارکین وطن کے لیے فنانشل سروسز کا مرکز بنا رہا ہے۔
LemFi ٹیم افریقہ، یورپ اور شمالی امریکا میں 300 سے زائد افراد پر مشتمل اور ہائی لینڈ، یورپ، لیفٹ لین، کیپیٹل، پام ڈرائیو کپیٹیل سمیت متعدد سرمایہ کاروں کے 85 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا کام کر رہی ہے۔