• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے نمائندے جلد کراچی آ کر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم وتربیت میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لیے انتہائی قیمتی ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید