• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سے جرمن اور کویت کے ولی عہد سے عربی زبان میں گفتگو

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے نیو یارک میں آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسٹین سٹاکر اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقاتوں میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو کی اور ان کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی دونوں رہنماؤں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید