• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبین صدر نے منشیات اسمگل کرنیوالی کشتیوں پر امریکی حملوں کو ’ظالمانہ فعل‘ قرار دے دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے مبینہ طور پر منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر امریکی حملوں کو ’ظالمانہ فعل‘ قرار دے دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ اگر تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کشتیوں پر امریکی حملوں میں کولمبیا کے شہری مارے گئے ہیں تو امریکی حکام کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اور اگر آپ کشتی کو روک کر عملے کو گرفتار کر سکتے ہیں تو میزائل کیوں چلائے؟ اسے قتل کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر رواں ماہ کشتیوں پر امریکی حملوں میں 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید