پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف آج آئی سی سی کی سماعت کا امکان نہیں۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش سے میچ کے باعث پی سی بی نہیں چاہتا پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف آج سماعت ہو گا، آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے خلاف شکایت پر سماعت ریفری اینڈی پائی کرافٹ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی آج سماعت کر سکتا ہے۔ بھارتی کپتان کے خلاف پی سی بی کی شکایت پر ریچی رچرڈسن آج فیصلہ سنائیں گے۔
فائنل میں ممکنہ طور پر آمنے سامنے آنے سے قبل شکایت سننے کا مقصد آئندہ میچ کو تنازعات سے دور رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف شکایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کپتان سوریا کمار کے خلاف آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا تھا، آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا۔
آئی سی سی نے بھارتی کپتان کے خلاف انضباطی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، پی سی بی نے 14 ستمبر کو میچ کے اختتام پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ خط میں پی سی بی نے سوریا کمار یادیو کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے شکایت کر دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کےخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت کی ہے۔