• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف شکایت کردی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے شکایت کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کےخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت کی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے  اشتعال انگیز اشارے کرنے پر اعتراض کیا ہے اور اس حوالے سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو ویڈیو ثبوت بھی فراہم کر دیے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران  صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں میچ کے دوران اشتعال انگیز اشارے کیے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ حارث رؤف نے تماشائیوں کے ’کوہلی کوہلی‘ کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 0-6 کا نشان بنایا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ گراؤنڈ میں یہ رویہ گیم کی اسپرٹ کے خلاف ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید