• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا 19 کھرب 74 ارب کے 97 جنگی طیارے خریدنے کا اعلان

نئی دہلی ( جنگ نیوز)بھارت کا 7 ارب ڈالر (19کھرب 74ارب   پاکستانی روپے) کے 97 ملکی ساختہ جنگی طیارے خریدنے کا اعلان، دہائیوں بعداڑتے تابوت میگ21آخرکار ریٹائر، تیجس Mk-1A کے 64فیصد پرزے ملکی سطح پر تیار،وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ جہاز فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی ہونگے، انڈیانے حالیہ برسوں میں جنگی سازو سامان میں تیزی لاتے ہوئے کئی بڑے منصوبے شروع کیے ہیں۔بھارت نے اپنی فضائیہ کو مضبوط کرنے کے لیے 7 ارب ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے 97 ملکی ساختہ تیجس Mk-1A جنگی طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت اپنے پرانے اور بدنام زمانہ میگ-21 طیاروں کو آخرکار ریٹائر کر رہا ہے، جنہیں برسوں سے "اڑتا تابوت" کہا جاتا رہا۔ طیاروں کی ترسیل 2027 سے شروع ہوکر چھ سال میں مکمل ہوگی، اور بھارتی دعوے کے مطابق تیجس میں 64 فیصد پرزے مقامی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید