• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھارت اور اسرائیل خائف ہیں، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھارت اور اسرائیل خائف ہیں،اسرائیل ناجائز اور غاصب ریاست جسے کسی طور بھی قبول نہیں کیا جاسکتا،نیتن یاہو کی عدم گرفتاری اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے،عالمی عدالت پر امریکا کا دباؤ قابل مذمت اور انصاف کی بالادستی میں رکاوٹ ہے،غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی اداروں اور عالمی قوتوں کو اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے،مسلم ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی عدالت پر دباؤ بڑھائیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید