• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا۔

عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس صورتِ حال میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی۔

قومی خبریں سے مزید