• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرزمین پر دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں، دفتر خارجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق طالبان حکومت یا کسی دہشت گرد گروہ کی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں، پاکستان کی خیرسگالی کو غلط سمجھا گیا اور افغان سرزمین سے حملوں میں اضافہ ہوا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری طالبان حکومت پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کےلیے دباؤ ڈالے۔ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں ہر مناسب اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، افغان حکومت سےمطالبہ کیا فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کی سرگرمیاں فوری روکی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید