• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ ضمنی الیکشن: خرم ذیشان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مل چکی ہیں: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر — فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر — فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مجھے سینیٹ ضمنی الیکشن میں خرم ذیشان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مل چکی ہیں۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ ضمنی الیکشن کے لیے وہی امیدوار ہوگا جس کی منظوری بانی پی ٹی آئی نے دی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کوورنگ امیدوار بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔ کوورنگ امیدواروں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات لینا باقی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام معاملات طے ہونے کے بعد امیدواروں کو سینیٹ ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کے پی نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کے لیے خرم ذیشان کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ شبلی فراز کی نااہلی پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر 30 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید