• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام میں اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور پاکستانی حکام نے اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت کرلی ہے۔ 

اس بات کی تصدیق آئی ایم ایف نے کی ہے جس کے مطابق توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس سے متعلق پہلے جائزے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم نے چوبیس ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق جائزے میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے غیرمعمولی پیشرفت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں کئی اہم امور پر پیش رفت ہوئی جن میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد، افراط زر کو اسٹیٹ بینک کے مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لیے محتاط مالیاتی پالیسی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کے دائرہ کار میں کمی کے ساتھ شفافیت اور گورننس کو مضبوط بنانا بھی بات چیت کا حصہ رہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ بقیہ امور طے کرنے کے لیے پالیسی سطح پر بات چیت جاری رکھی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید