• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا علیمہ خان پر تنقید سے تعلق نہیں: علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو
بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے کا علیمہ خان پر تنقید سے کوئی تعلق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اورکزئی واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے، دہشت گردی کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مذاکرات کی پالیسی پر پوری طرح عمل درآمد نہیں کرا سکی، وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کیا گیا تاکہ نئے وزیرِ اعلیٰ اس پالیسی پر عمل درآمد کرائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مسائل بھی پاکستان کے مسائل ہیں، یہ کہنا کہ وزیرِاعلیٰ کابل سے احکامات لیں گے، یہ بہت غلط بات ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ بھی غلط بات ہے کہ اسمبلی میں کی گئی بات باہر آئے تو اس پر کارروائی ہو سکتی ہے، قانون یہ ہے کہ اسمبلی میں خطاب پر ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔

قومی خبریں سے مزید