واشنگٹن (اے ایف پی) ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبل امن انعام کی جستجو شدت اختیار کر گئی۔ نوبل انعام حاصل کرنیکی کوششیں اوباما سے رقابت اور عالمی وقار کی خواہش سے جڑی ہیں۔، امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ میں نے سات جنگیں ختم کیں، مگر کئی باتوں کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔ ایران پر امریکی حملے کے باوجود وہ خود کو "امن کا علمبردار" ظاہر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ نیتن یاہو، پاکستان اور افریقی رہنمائوں نے نامزدگی کی حمایت کی،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوبل انعام ٹرمپ کیلئے جنون بن چکا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام حاصل کرنے کے لیے بے حد پُرعزم ہیں، لیکن دو مرتبہ صدر رہنے کے باوجود یہ اعزاز ان سے دور رہا ہے۔ ٹرمپ کی اس خواہش کے پیچھے ایک طرف عالمی شہرت اور وقار حاصل کرنے کی تمنا ہے۔