• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ، 3 کالعدم ٹی ٹی پی کارندوں کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 کارندوں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ مجرموں پر 2، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

دورانِ سماعت پراسیکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قائد آباد روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوئے تھے۔

پراسکیویشن نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کو ناکام بنایا، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید